ایف آئی اے نے مالی فراڈ میں ملوث گینگ کے رکن راشد ملک کو گرفتار کرلیا۔ گینگ کے دیگرارکان کی تلاش شروع کردی گئی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو اُس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جب وہ رقم نکلوانے بینک آیا ہوا تھا۔
ترجمان کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کی ملی بھگت سے جعلی دستاویزات استعمال کرتے ہوئے 4 بینک اکاؤنٹ کھلوائے اور دھوکہ دہی اور فراڈ سے 17 لاکھ 70 ہزار سے زائد کی رقم بینک اکاؤنٹس میں وصول کی۔
ملزم مجموعی طور پر 40 لاکھ روپے سے زائد کی رقم اکاؤنٹس میں وصول کرچکا ہے۔ ملزم کو گرفتار کرکےگینگ کے 6 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔