دنیا

پیم بونڈی امریکی محکمہ انصاف کی نئی سربراہ نامزد

واشنگٹن ڈی سی: نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل کیلیے نئے نام کا اعلان کر دیا

امریکی محکمہ انصاف کی نئی سربراہ کے طور پر نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیم بونڈی کو نامزد کیا ہے۔

پیم بونڈی امریکی ریاست فلوریڈا کی اٹارنی جنرل رہ چکی ہیں بونڈی طویل عرصے سے ٹرمپ کی حامی رہی ہیں اور ان کے پہلے مواخذے کی سماعت کے دوران جب ٹرمپ پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام لگا تو وہ ٹرمپ کی وکیل تھیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فلوریڈا کے سابق رکنِ پارلیمنٹ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اٹارنی جنرل کے عہدے کے لیے میٹ گیٹز کو نامزد کیا گیا تھا۔

لیکن میٹ گیٹز نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ ان کی نامزدگی غیر منصفانہ طور پر توجہ ہٹانے والا موضوع بن رہی ہے اس لیے وہ اس عہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق میٹ گیٹز پر جنسی بدسلوکی اور دیگر جرائم کے الزامات ہیں جنہیں انہوں نے مسترد کر دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close