پنجاب

مدارس بل منظور ہوچکا، ان شا اللّٰہ اس کا نوٹیفکیشن بھی آئے گا

چند علمائے کرام کو مدارس بل کیخلاف کھڑا کیا گیا

لاہور: مدارس بل کو حکومتی جماعتوں نے اتفاق رائے سے پاس کیا تھا، صدر نے 10 دن گزرنے کے بعد اعتراضات اٹھائے۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ مدارس بل منظور ہوچکا، ان شا اللّٰہ اس کا نوٹیفکیشن بھی آئے گا۔ یو ٹرن لیا گیا تو انسانوں کا سمندر اسلام آباد کا رُخ کرے گا۔

مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ مدارس بل کو حکومتی جماعتوں نے اتفاق رائے سے پاس کیا تھا، صدر نے 10 دن گزرنے کے بعد اعتراضات اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ چند علمائے کرام کو مدارس بل کیخلاف کھڑا کیا گیا، اب اتفاق رائے سے ہمارے موقف کو تسلیم کیا گیا۔ یو ٹرن لیا گیا تو انسانوں کا سمندر اسلام آباد کا رُخ کرے گا۔

رہنما جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا جل رہے ہیں، حکومتی رٹ کہاں ہے؟ پاکستان کہاں آگے جارہا ہے؟ وسائل پر اپنا حق جتلانا غداری نہیں ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close