Uncategorized

کے پی پولیس دوسرے صوبوں کیلئے رول ماڈل ہے، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے مشال خان قتل کیس کے فیصلے اور مردان میں کم سن آسماء کے قتل کے مبینہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے بعد گذشتہ کئی روز سے سپریم کورٹ اور دیگر حلقوں کی جانب سے تنقید کی زد میں آنے والی خیبر پختونخوا پولیس کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا ہے۔ عمران خان نے خیبر پختونخوا کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے مشال خان قتل کا فیصلہ سنانے پر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عدالت کی جانب سے مشال خان کیس کے فیصلے کے بعد ایک دفعہ پھر کے پی پولیس نے قاتل ہجوم کو قانون کے کٹہرے میں لا کر پروفیشنلزم کا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے جہاں پولیس مرکزی ملزم سمیت ہجوم کے دیگر افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ مشال خان اور آسماء قتل دونوں مقدمات میں پولیس نے میڈیا اور سیاسی تنقید کے باوجود پروفیشنلزم اور ماڈل پولیس فورس کا مظاہرہ کیا اور بہترین کام کرتے ہوئے موثر نتائج دیئے ہیں۔دوسری جانب یہ بھی حقیقت ہے کہ محض ایک ہفتے کے دوران صرف ڈی آئی خان میں چھ افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے اور سی سی ٹی فوٹیج میں ان کے قابل شناخت چہروں کے باوجود پولیس تاحال کسی ایک حملہ آور کو بھی گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی، دوسری جانب وزیر قبائل کے سینکڑوں افراد نے جلوس کی شکل میں آکر حکومتی امن لشکر کے دفتر اور گاڑیوں کو پولیس کی موجودگی میں نذر آتش کیا جبکہ مثالی پولیس کچھ بھی کرنے میں ناکام رہی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close