Uncategorized

شاہد آفریدی نے نسرین کیساتھ ہاتھ کردیا، ایسا کام کر دیا کہ ’بے چارہ‘ پریشان ہوگئی

دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں گزشتہ روز لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا میچ دیکھنے کیلئے فیس بک کا مشہور کردار ”نسرین“ بھی سٹیڈیم میں موجود تھی جسے شاہد آفریدی کے ہاتھوں گیند پر آٹوگراف لینے کا موقع بھی میسر آیا مگر بوم بوم ’نسرین‘ کے ساتھ ’ہاتھ‘ کر گئے اور بے چارہ پریشان ہو گئی۔

’نسرین‘ درحقیقت ایک کردار ہے جسے تخلیق کیا ہے فیس بک صارف رحیم پردیسی ہے اور اس کردار کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جاتا ہے۔ رحیم پردیسی نے ’نسرین‘ کے روپ میں سٹیڈیم جا کر میچ دیکھنے کا فیصلہ کیا اور اسے خوب پذیرائی بھی ملی لیکن شائد شاہد آفریدی کو یہ کردار ذرا بھی پسند نہیں آیا۔

مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کھلاڑی ایک مداح کو گیند پر آٹوگراف دیتا ہے اور شاہد آفریدی کو بخوبی اس کا علم بھی تھا لیکن جب آٹوگراف دینے کی باری آئی تو رمیز راجہ کے بار بار کہنے کے بعد شاہد آفریدی ’نسرین‘ کی طرف بڑھے اور آٹوگراف دیا اور اس موقع پر نا تو ’نسرین‘ کی طرف دیکھا اور نہ ہی چہرے پر ًتھوڑی سی مسکراہٹ ہی لائے کہ بے چارہ ان سے کوئی بات ہی کر ’لیتی‘۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close