Uncategorized

امریکہ کیساتھ تعلقات باہمی اعتماد اور وقار پر قائم رہ سکتے ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات باہمی اعتماد اور وقار پر قائم رہ سکتے ہیں، افغانستان میں امن کے لئے پاکستان اتنا ہی خواہشمند ہے جتنا واشنگٹن۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جس نے دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے سب سے زیادہ اقدامات اٹھائے، آج پاکستان میں دہشتگردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں۔

ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ افغانستان میں موجود انتہاء پسند گروہ علاقائی امن اور دیگر ممالک کے لئے خطرہ ہیں۔ پاکستان نےافغانستان میں داعش کے بڑھتے رسوخ پر بات کی ہے تاہم نامعلوم ہیلی کاپٹر کے ذریعے داعش کے لوگوں کا افغانستان منتقل کرنے کا معاملہ روس اور ایران نے اٹھایا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم امریکا کے ساتھ برابری اور احترام کا تعلق رکھنا چاہتے ہیں اور سیکرٹری خارجہ کا دورہ امریکہ اسی بات کی دلیل ہے کہ ہم مشترکہ گراؤنڈ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ترجمان نےافغان صدر اشرف غنی کی طالبان کو مذاکرات کی پیشکش کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ازبکستان میں افغانستان کے معاملے پر چھبیس اور ستائیس مارچ کو ہونے والی کانفرنس میں بھرپور شرکت کریں گے۔ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ یورپی یونین نے آسیہ بی بی سے متعلق کوئی دھمکی دی ہے اور نہ ہی اس مسئلہ کو جی ایس پی اسٹیٹس سے منسلک کیا گیا ہے۔

ایک سوال پر ترجمان کا کہنا تھا کہ شام کے علاقے غوطہ میں محصور پاکستانی جوڑا وطن پہنچ چکا ہے، مزید کتنے پاکستانی شام میں محسور ہیں اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام فریقین سے شام کا معاملہ پرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیتا ہے۔ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی یکم اور دو مارچ کو بھارتی فورسز کی جانب سے بھاری توپ خانے اور بلااشتعال فائرنگ کرنے پر دفتر خارجہ میں طلبی کی گئی۔ بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے دو پاکستانی شہید اور تین زخمی ہوئے۔

ترجمان نے بتایا کہ بھارت رواں سال ابتک چار سو اٹھارہ سے زائد مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے جس کے نتیجے میں اٹھارہ افراد شہید اور اکسٹھ زخمی ہوئے۔ عالمی برادری مقضوبہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور اس مسئلہ کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرائے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جنیوا میں کشمیر میں بھارتی مظالم کے حوالے سے پوسٹرز لگائے گئے جس مقصد بھارتی مظالم سے لوگوں کا آگاہ کرنا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ دفتر خارجہ نے دہری شہریت سے متعلق لسٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close