Uncategorized
راولپنڈی سے ہائیڈروکاربن گیس کے ذخائر دریافت
پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کمپنی(پی پی ایل) نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ انہوں نے راولپنڈی سے ہائیڈروکاربن گیس کے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔پی پی ایل نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط میں آگاہ کیا ہے کہ نئے دریافت شدہ ذخائر سے روزانہ کی بنیاد پر 2.62ملین کیوبک فٹ ایم ایم سی ایف ڈی گیس نکالی جائے گی اور ہر روز پندرہ سو پچاس بیرل تیل بھی نکالا جائے گا۔ان ذخائر کی دریافت پاکستان لمیٹڈ کمپنی نے راولپنڈی میں اپنی حصہ داران آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور پاکستان آئل فیلڈ ز لمیٹڈ کے ساتھ مل کر اس منصوبے پر کام کیا ہے، کافی عرصہ کام کرنے کے بعد گیس کے کنوئیں کی دریافت کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں کنوے کی کھدائی کا عمل 30 جون 2017 میں شروع ہوا تھا اور اب 3395 میٹرز تک اس کی گہرائی کا کام ہو چکا ہے۔