مریم نواز حاضر سروس فوجی افسروں کو پیغام بھجوارہی ہیں کہ ۔۔۔ “ معروف صحافی حامد میر نے بڑا انکشاف کردیا،
سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا کہنا ہے کہ مریم نواز حاضری سروس فوجی افسران کو ملاقات کیلئے پیغامات بھجوارہی ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ نواز شریف کے اس وقت دو بیانیے ہیں ، ایک وہ ہے جو وہ عوام کے سامنے پیش کرتے ہیں ۔شروع شروع میں دیکھیں تو وہ اسٹیبلشمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے نظر آتے ہیں لیکن پھر انہوں نے سٹریٹجی تبدیل کی اور اسٹیبلشمنٹ کو چھوڑ کر عدلیہ کو فوکس کرلیا اور اس میں بہت آگے چلے گئے۔حامد میر نے کہا کہ جب نواز شریف جلسے کر رہے تھے انہی دنوں میں وہ کم از کم تین سے چار چینلز کے ذریعے کوشش کر رہے تھے کہ ان کی کوئی بات چیت ہوجائے۔ نواز شریف کا مینڈیٹ لے کر ان کے انتہائی قریبی ساتھی جو کہ موجودہ وفاقی وزیر ہیں نے کئی لوگوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں لیکن کسی کے ساتھ کوئی ڈیل نظر نہیں آرہیں بلکہ مشکلات ہی مشکلات نظر آرہی ہیں اور شہباز شریف کیلئے بھی مشکلات ہیں۔نواز شریف کے بیانیے میں نرمی آنے اور مذاکرات کی دعوت دیے جانے اور مریم نواز کے لہجے میں سختی برقرار رہنے کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ مریم نواز بھی کچھ حاضر سروس فوجی افسرا ن کو ملاقات کے پیغام بھیجتی ہیں۔حامد میر نے کیپٹن (ر) صفدر کو سچا آدمی قرار دیا اور کہا کہ وہ آج بھی اپنے سابق ادارے (فوج) کے ساتھ مخلص اور وفادار ہیں۔