Uncategorizedپنجاب

گلے شکوؤں میں شہبازشریف چوہدری نثار کی ملاقات

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے چوہدری نثار نے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے سابق وزیر داخلہ کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ماڈل ٹاؤن میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی چوہدری نثار سے ملاقات ہوئی جس میں موجودہ سیاسی صورت حال اور ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چوہدری نثار کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے مابین گزشتہ کئی ماہ سے تلخ بیانات کا سلسلہ جاری ہے، چند روز قبل چوہدری نثار نے ایکسپریس نیوز کو انٹرویو میں کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) سے رشتہ اور ناطہ قائم رکھنا چاہتا ہوں لیکن پارٹی کو گھر کی لونڈی بنایاگیا تو شاید پارٹی سے بھی رشتہ نہ رہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close