Uncategorizedدنیا

روس، ایران اور ترکی کے لیڈروں کے درمیان ملاقات، سعودی عرب پریشان

روس، ایران اور ترکی، شام میں مختلف مقاصد رکھتے ہیں اور وہاں مخالف فریقین کے حامی ہیں لیکن اب یہ مل کر وہاں ایسا کام کرنے جا رہے ہیں کہ جان کر سعودی عرب بھی پریشان ہو جائے گا۔ الجزیرہ کے مطابق ان تینوں ممالک کے مابین ترکی میں ایک کانفرنس ہونے جا رہی ہے جس میں شام کی صورتحال زیربحث آئے گی اور باہمی کوششوں سے قیام امن کی راہ تلاش کی جائے گی۔روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور ایرانی صدر حسن روحانی بدھ کے روز ہونے والی اس میٹنگ میں شرکت کے لیے ترکی پہنچ رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ تینوں ممالک کے رہنماءکرد جنگجوﺅں کے مسئلے سمیت شام کی جنگ کے مختلف پہلوﺅں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس حوالے سے ترک حکومت کا کہنا ہے کہ ”اس میٹنگ سے شام میں قیام امن کی کوششوں کی تجدید ہو گی اور مل کر مسئلے کے حل کا کوئی لائحہ عمل تیار کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close