Uncategorized

باپ نے اپنے نوجوان بیٹے کو ایسا شرمناک ترین کام کرتے پکڑلیا کہ غصے میں آکر جان سے ہی مار ڈالا

نئی دلی: باپ وہ شفیق ہستی ہے کہ اولاد کو کانٹا بھی چبھے تو وہ تڑپ اٹھتا ہے لیکن ذرا تصور کیجئے کہ اس باپ کا المیہ کیا ہو گا جو اپنے ہی نوجوان بیٹے کو قتل کرنے پر مجبور ہو جائے۔ یہ افسوسناک واقعہ بھارتی شہر بھارتپور میں پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے اپنے 16 سالہ بیٹے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 38 سالہ اندرجیت کا بیٹا راجبیر عرف گبر اکثر اپنے موبائل فون پر فحش فلمیں دیکھتا تھا جس پر باپ اس کی ڈانٹ ڈپٹ کرتا رہتا تھا۔ لڑکا صرف فحش مواد کا ہی عادی نہیں تھا بلکہ وہ کئی بار اپنی ایک کمسن کزن سے دست درازی کی کوشش بھی کر چکا تھا لیکن بچی نے شرم اور خوف کے مارے کسی سے اس بات کا تذکرہ نہیں کیا تھا۔ چند روز قبل جب راجبیر نے کمسن لڑکی کی عصمت دری کرنے کی کوشش کی تو بالآخر اس نے یہ بات اپنے گھر والوں کی بتا دی۔ اس کے گھر والوں نے اندرجیت کو بلا بھیجا اور بیٹے کے کرتوتوں پر اس سے جواب طلبی کی۔ اندرجیت اس واقعہ پر ایسا دلبرداشتہ ہوا کہ سیدھا گھر گیا اور بیٹے کے سر میں گولی مار کر اسے قتل کر دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کی آخری رسومات اور تدفین جلدی میں کر دی گئی تھی تاہم کسی نے اس معاملے کی خبر پولیس کو کر دی۔ اندرجیت کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور پولیس کا کہناہے کہ اس نے بیٹے کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ اس کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close