Uncategorized

چور لڑکی کو بیاہ کر ساتھ لے گیا

پٹنہ : بھارتی ریاست بہار کے ضلع روہتاس میں محبوبہ سے ملاقات کیلئے چوری چھپے اس کے گھر داخل ہونیوالے کو جان بچانے کیلئے شادی کرنا پڑ گئی ۔مقامی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے 25سالہ کلرک و شال سنگھ کے لکشمی کماری نامی لڑکی کیساتھ خفیہ تعلقات تھے ، وہ گزشتہ روز محبوبہ سے ملنے چوری چھپے اس کے گھر داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ اہل محلّہ نے اسے چور سمجھ کر پکڑ لیا اور خوب دھنائی کی۔بعد ازاں معلوم ہونے پر کہ وہ سرکاری ملازم اور اپنی محبوبہ سے ملنے کیلئے اس کے گھرداخل ہورہا تھا، محلے بزرگوں نے مداخلت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا کہ اپنادعویٰ سچ ثابت کرنے کیلئے وہ فوری طور پر لکشمی کماری سے شادی کرے ، وگرنہ اسے پولیس کے حوالے کر دیا جائیگا۔اس پروشال سنگھ نے فوری ہاں کرتے ہوئے شادی کی تمام رسومات ادا کیں اور دلہن کو ساتھ لے گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close