Uncategorized

سب سے پہلے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائینگے، نصراللہ دریشک نے ایسا اعلان کردیا کہ ۔۔۔

متحدہ جنوبی پنجاب محاذ کے مرکزی رہنما سردار نصراللہ دریشک نے کہا ہے کہ ضلع راجن پورمیں تحریک انصاف کا تمام سیٹوں پر کلین سویپ کرنا ن لیگ سے نفرت کا اظہار ہے، تحریک انصاف حکومت بنانے کے بعد سب سے پہلا کام جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا ہے، عوام نے جو ذمہ داری سونپی ہے ان کی بھرپور خدمت کریں گے، تخت لاہور پر بادشاہت کرنے والوں پر خدا کا غضب نازل ہوا ہے جس کی پکڑ میں آج وہ جیل میں ہیں، مرکز سمیت پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت بناکر عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرے گی، راجن پور کو انشااللہ اپر پنجاب کے برابر ترقی یافتہ بنائیں گے۔ تعلیم، صحت اور دیگر شعبہ جات میں خصوصی دلچسپی لے کر نئی نسل کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، عمران خان نے بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے ملازمتوں کا جو وعدہ الیکشن کمپین میں کیا تھا، انشااللہ ملازمتیں دے کر بے روزگاری کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کریں گے، عوام نے تحریک انصاف سے جو امیدیں وابسطہ کر رکھی ہیں ان کو پوری کرنے کی ہر ممکن کوششیں جاری رکھیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close