Uncategorized

شہباز شریف صاحب آپکا وقت ختم ہو چکا ہے

اسلام آباد : شہباز شریف کی تقریر جاری رکھنے پر بلاول بھٹو نے شہباز شریف کو ٹوک دیا۔۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہباز شریف صاحب آپکا وقت ختم ہو چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق آج پاکستان کے 22ویں وزیر اعظم کا انتخاب ہو چکا ہے۔۔عمران خان ملک کے 22 ویں وزیراعظم بن چکے ہیں۔ابھی تک اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس جاری ہے۔
وزیر اعظم بننے کے بعد عمران خان نے بطور وزیر اعظم قومی اسمبلی سے اپنا پہلا خطاب کیا۔اس موقع پر عمران خان نے کرپشن کے خلاف اپنے عزم کو دہرایا اور کہا کہ مخالفین جو مرضی کرلیں انکو این آر او نہیں ملے گا۔اس موقع پر انہوں نے ایک بار پھر ملک کی تقدیر بدلنے کا اعلان کیا۔۔عمران خان کی تقریر کے بعد وزارت اعظمیٰ کے ہارنے والے امیدوار اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کو دعوت خطاب کی دعوت دی۔اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے سوال کیا کہ یہ کیسا الیکشن تھا جس میں آر ٹی ایس سسٹم جان بوجھ کر بند کر دیا گیا۔ شہباز شریف نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ جوڈیشل کمیشن بنا کر دھاندلی کے ذمہ داران کی نشاندہی کی جائے اور پھر انہیں کیفر کردار تک بھی پہنچایا جائے۔
شہباز شریف نے فی الفور جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے الیکشن ایکٹ میں بھی ترمیم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو پھر وہ احتجاج کیلئے سڑکوں کا رخ کریں گے۔ شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج بھی کیا کہ اگر دھاندلی ثابت ہوگئی تو وہ وعدہ کریں کہ وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، اپنے مطالبات ہر صورت منوا کر رہیں گے۔اس موقع پر شہباز شریف کا خطاب طویل ہوا تو اسپیکر نے انکو خطاب سمیٹنے کا کہا اور بلاول بھٹو کو تقریر کی دعوت دی۔تاہم شہباز شریف نے اسپیکر کی رولنگ کو نظر انداز کرتے ہوئے تقریر جاری رکھی جس پر بلاول بھٹو اپنی نشست سے کھڑے ہو گئے اور مسکرا کر طنزیہ انداز میں شہباز شریف کو مخاطب کر کے کہا کہ شہباز شریف صاحب آپکا وقت ختم ہو چکا ہے۔جس پر شہباز شریف بیٹھ گئے اور کچھ دیر بعد اپنی نشست پر کھڑے ہوئے اور کہا کہ جناب اسپیکر میں اب تقریرنہیں کروں گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close