Uncategorized
پختون تحفظ موومنٹ کی حمایت کرنا خاتون سمیت 2 سیاستدانوں کو مہنگا پڑ گیا
پشاور( ویب ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی نے پارٹی مفادات کے منافی سرگرمیوں اور آئین و ڈسپلن کی خلاف ورزی پر مرکزی رہنما سابق سینیٹر افراسیاب خٹک اور مرکزی نائب صدر بشریٰ گوہر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 7دنوں میں تحریری جواب طلب کرلیا ، اگرچہ پارٹی قیادت شوکازنوٹس کی وضاحت سے گریزاں ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق دونوں رہنماؤں کا کچھ عرصہ سے پختون تحفظ موومنٹ کی طرف جھکاؤبڑھ گیا ہے جبکہ اداروں کے حوالے سے انکے خیالات سے بھی پارٹی قیادت کا اختلاف ہے ، پارٹی کی مرکزی کونسل کے حالیہ اجلاس میں بھی اسفندیارولی نے ان وجوہات پر دونوں رہنماؤں سے ناراضگی کا اظہار کیا جبکہ افراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ انہوں نے شوکاز نوٹس کا سنا ہے مگر انہیں ابھی تک ملا نہیں۔