Uncategorizedانٹرٹینمنٹ
سطان راہی کو مداحوں سے جدا ہوئے22 برس بیت گئے
لاہور: اداکار سلطان راہی نے پاکستانی فلم انڈسٹری پر لمبے عرصے تک راج کیا ۔ ایک وقت میں ان کا نام ہی پنجابی فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھا جاتا تھا ۔ عظیم اداکار کو مداحوں سے جدا ہوئے22 برس بیت گئے۔
سلطان راہی نے فلمی سفر کا آغاز 50 کی دہائی میں کیا ۔ لگ بھگ 15 سال بطور ایکسٹرا کام کرنے کے بعد انہیں بطور ہیرو پہلی کامیابی 1972 میں فلم بشیرا کی صورت میں ملی ۔ 1979 میں فلم مولا جٹ نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا ۔
دواگست 1981 کو ان کی تین سپر ہٹ فلمیں شیر خان، سالا صاحب اور چن وریام ایک ساتھ نمائش پزیر ہوئیں ۔ سلطان راہی نے 850 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ان کی 28 فلمیں ڈائمنڈ جوبلی،54 پلاٹینئم جوبلی اور156 سلور جوبلی قرار پائیں ۔
لالی وڈ فلمی صنعت کا یہ سلطان نو جنوری 1996 کو شہید کردیا گیا۔