چیف جسٹس افتخار چوہددی کے بیان حلفی کی کوئی حیثیت نہیں
سپریم جوڈیشل کونسل نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخان عرفان کے خلاف ریفرنس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔ چیف جسٹس نے قرار دیا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہددی کے بیان حلفی کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان کے خلاف کیس پر سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کی سماعت چیئرمین جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی۔ کونسل نے پنجاب بار کونسل کی ریفرنس میں فریق بننے کی درخواست مسترد کردی۔ چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ ریفرنس سے بار کا کیا تعلق ہے؟۔
جسٹس فرخ عرفان کے وکیل حامد خان نے کہا کہ کونسل سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو بلانا نہیں چاہتی، عدالت کمیشن مقرر کرکے سابق چیف جسٹس کا بیان ریکارڈ کرلے۔ چیف جسٹس نے کہا سابق چیف جسٹس کے بیان حلفی کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے افتخار چوہدری کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے کمیشن مقرر کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔