Uncategorized

مدینہ کی ریاست کا خواب دکھانے والے سودی طرز معیشت کو تبدیل کرنے کو تیار نہیں

مولانا فضل الرحمن نے گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام پی پی 12 کے زیر اہتمام جامعہ عثمانیہ نسیمیہ فاطمہ گلستان کالونی چکری روڈ میں تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تک 22 کروڑ پاکستانی عوام کی زندگیوں میں خوشیاں نہیں آسکتیں جب تک حکمران اپنا قبلہ درست اور سودی نظام کی بجائے اللہ اور اس کے رسولؐ کی بتائی ہوئی طرز معیشت کو اختیار نہیں کرلیتے، ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکاہے، رہی سہی کسر حکمرانوں کے غیر دانشمندانہ اقدامات نے پوری کردی ہے موجودہ حکمرانوں کے پاس معاشی بحران سے نکلنے کے لیے کوئی وژن ہے اور نہ ہی کوئی ٹھوس حکمت عملی ہے، تبدیلی کے نام پر سادہ لوح عوام کو بے وقوف بنایا گیا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کا خواب دکھانے والے سودی طرز معیشت کو تبدیل کرنے کو تیار نہیں حکمرانوں کے دہرے معیار قوم کے سامنے آچکے ہیں، ملکی معیشت اس وقت شدید دباؤ میں ہے۔ عوام حکومتی کارکردگی سے مایوس ہورہے ہیں صرف 6 ماہ میں ہی پی ٹی آئی کی حکومت کی کارکردگی کا گراف نیچے گرچکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج ملک میں مسائل کے انبارلگے ہیں جب کہ وزراء کی فوج ظفر موج اقتدار کو انجوائے کرنے کے سوا کچھ نہیں کررہی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close