Uncategorizedانٹرٹینمنٹ

وہ اشتہارات بھی نہیں چلیں گے جن میں بھارتی اداکار ہوں

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے مسئلہ کمشیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پیش نظر بھارت میں بننے والے اشتہارات اور ایسے اشتہارات جن میں بھارتی اداکار، فنکار یا گلوکار وغیرہ موجود ہوں،  قومی ٹیلی ویژن چینلز پر نشر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

حکومت پاکستان نے 14 اگست کو یوم آزادی پاکستان بطور یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کیا

پیمرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پہلے ہی پاکستان میں بھارتی مواد (فلم ، ڈرامے ، رئیلٹی شوز) نشر کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے,  تاہم یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ پاکستانی ٹی وی چینلز پر مختلف کثیر القومی مصنوعات کے اشتہارات میں بھارتی شخصیات کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں اور انہیں پاکستان میں نشر کیا جارہا ہے۔

View image on TwitterView image on Twitter

پیمرا نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پیش نظر حکومت پاکستان نے 14 اگست کو یوم آزادی پاکستان بطور یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان کیا,  لیکن وہیں دوسری جانب پاکستانی میڈیا میں ایسے اشتہارات نشر کیے جاتے رہے جو بھارت میں بنے اور ان میں بھارتی شخصیات موجود تھیں، یہ حکومتی پالیسی کی نفی ہے۔

پیمرا کے مطابق پاکستانی ٹی وی اسکرینز پر بھارتی اداکاروں کی نمائش ان پاکستانیوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے جو کشمیر میں بھارتی مظالم پر پہلے ہی مضطرب ہیں۔

نوٹیفکشن میں کہا گیا کہ اس تناظر میں پیمرا بھارت میں بننے والے اشتہارات بالخصوص وہ جن میں بھارتی اداکار موجود ہوں، نشر کرنے پر پابندی عائد کرتی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

پیمرا کے مطابق جن مصنوعات کے اشتہارات میں بھارتی اداکار موجود ہیں ان کو نشر کرنے پر پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک اشتہار پاکستان میں تیار نہیں ہوتے اور ان میں پاکستانی ٹیلنٹ کو شامل نہیں کیا جاتا۔

خیال رہے کہ بھارت میں بھی پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد ہے جبکہ پاکستان میں کیبل اور سنیما گھروں میں بھارتی مواد کی نمائش پر پابندی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close