Uncategorizedاسلام آباد

پاکستان کے 12 ارب ڈالرکےقرضےموخرہونےکاعندیہ

، قرضے منجمد کرنے کامقصدمتاثرممالک کوصحت ومعاشی مسائل میں مدددیناہے

آسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سمیت 76 ممالک کے 40 ارب ڈالرز کے قرض ایک سال کے لیے منجمد کر دیئے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو رواں سال 40 ارب ڈالرز کے قرضے واپس کرنے ہیں لیکن کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر ترقی پذیر ممالک نے آئی ایم ایف سے قرضے منجمد کرنے کی درخواست کی ہے۔

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ جی 20 ممالک یہ قرضے ایک سال کے لیے منجمد کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں، 40 ارب ڈالرز میں سے 20 ارب ڈالرز کے قرضے سعودی عرب منجمد کرے گا۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان سمیت 76 ممالک اس سہولت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، قرضے منجمد کرنے کا مقصد متاثر ممالک کو صحت و معاشی مسائل میں مدد دینا ہے، مالیاتی ادارے یہ قرض منجمد کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے متعارف کرائی گئی اسکیم کے تحت پاکستان کے 12 ارب ڈالر کے قرضے موخر ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے لیے موخر ہونے والوں قرضوں میں آئی ایم ایف، عالمی بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک، اسلامی ترقیاتی بینک اور پیرس کلب کے قرضے شامل ہیں۔

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کو ایک سال کے لیے قرض ریلیف مل گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close