FeaturedUncategorized

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مزیدتیزی

آئی ایم ایف سےریلیف پیکیج کی منظوری کےبعدکاروبارمیں زبردست چڑھاؤ

کورونا وائرس کے پیش نظر جہاں دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ کریش کر رہی تھیں وہیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان تھا لیکن حکومتی اقدامات اور آئی ایم ایف سے ریلیف پیکیج کی منظوری کے بعد کاروبار میں زبردست چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

گزشتہ روز آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب 38 کروڑ ڈالرز کے ریلیف پیکیج کی منظوری اور حکومت کی جانب سے شرح سود میں دو فیصد کمی کے باعث آج کاروباری ہفتے کے آخری روز آغاز سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔

ایک موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈکس 1831 پوائنٹس اضافے کے بعد 33 ہزار 160 پر ٹریڈ کرتا رہا جب کہ 30 انڈکس میں 5 فیصد اضافے کے بعد کاروبار ایک گھنٹے کے لیے روکا بھی گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کئی بار پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدیدمندی کے باعث کاروبا ر روکنا پڑا تھا جب کہ مسلسل مندی کے باعث کاروباری گھنٹے بھی کم کر دیئے گئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close