FeaturedUncategorizedسندھ

فیلڈ اسپتال سے پہلا مریض صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہو گیا.

حوصلہ افزائی کے لیے کھڑے ہوکر تالیوں کی گونج میں اسے رخصت کیا جس پر مریض نے بھی ان سب کا شکریہ ادا کیا۔

کراچی : پاکستان میں کورونا سے ایک اچھی خبر یہ آئی ہے کہ کراچی میں ایکسپو سینٹر پر واقع کورونا کےفیلڈ اسپتال سے پہلا مریض صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہو گیاہے.

گزشتہ روز کراچی کے ایکسپو سینٹر میں قائم فیلڈ اسپتال سے کورونا کا مریض جب صحت یاب ہوکر واپس روانہ ہوا تو اسٹاف ممبرز نے اس کی حوصلہ افزائی کے لیے کھڑے ہوکر تالیوں کی گونج میں اسے رخصت کیا جس پر مریض نے بھی ان سب کا شکریہ ادا کیا۔

حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے مریض کی حوصلہ افزائی کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے.

مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ اس آدمی نے الگ تھلگ رہ کر اپنی، اپنے اہل خانہ کی اور قریبی افراد کی بھی مدد کی، اگر ہم سب بھی اپنے اپنے گھروں پر رہیں تو کورونا سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے 2200 سے زائد مریض ہیں اور 47 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close