Uncategorizedتجارت

سحروافطاراورتراویح کےاوقات میں بجلی کی مسلسل فراہمی جاری رکھنےکی ہدایات جاری

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی مسلسل فراہمی جاری رکھنے کی ہدایات جاری کردیں.

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق سیکریٹری پاور عرفان علی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے سی ای اوز شریک ہوئے اور اجلاس میں سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ رمضان میں صنعتی یونٹس کو بھی بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے گی جب کہ بجلی کے سلسلے میں قائم کنٹرول رومز عوامی شکایات ازالہ کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close