Uncategorizedسندھ
Trending

صوبےبھرمیں لاک ڈاؤن میں توسیع،تاجربرادری کےلئےبڑی خبر

صوبائی محکمہ داخلہ نے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا

کراچی: سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع جب کہ کاروباری اوقات میں اضافہ کردیا اب سندھ میں صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کاروباری سرگر میوں کی اجازت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے صوبے میں لاک ڈاؤن توسیع کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق سندھ میں لاک ڈاؤن کے تحت عائد پابندیوں کا اطلاق 30 جون تک ہوگا، اس حوالے سے صوبائی محکمہ داخلہ نے باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے شادی ہالز، ریسٹورینٹس اسپورٹس کلبس بند رہیں گے، سنیما، تھیٹر، بیوٹی پارلرز، جلسے جلوس اور دیگر عوامی اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی تاہم محکمہ داخلہ نے صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کے لیے نئے اوقات کار بھی جاری کیے ہیں، جس کے تحت اب صوبے میں کاروباری سرگرمیاں صبح 6 بجے سے شام بجے کے بجائے شام 7 بجے تک جاری رہیں گی جب کہ یہ اجازت پیر سے جمعہ تک ہی ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کسی بھی وقت کسی بھی علاقے میں سرگرمیوں کو مکمل محدود کرسکے گی، کورونا کیسز میں اضافے پر ہاٹ اسپاٹ ایریاز کو سیل کیا جاسکے گا، گھروں سے غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کیا جائے، عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

پبلک ٹرانسپورٹ کے حوالے سے صوبائی محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ سروس کے آغاز سے قبل ٹرانسپورٹرز ایس اوپیز پر عمل کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ اجلاس کریں گے، پبلک ٹرانسپورٹ سروس کو بحال کرنے کا حتمی فیصلہ وزیر ٹرانسپورٹ کے زیر صدارت اجلاس میں ہوگا، پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کے دوران سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close