Uncategorized

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کےبعدملک بھرمیں پٹرول کی قلت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کےبعدملک بھرمیں پٹرول کی قلت

کراچی : پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں پٹرول نایاب ہوگیا ہے جس کے بعد عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک بھر میں پٹرول کی قلت ہوگئی ہے، کراچی اور لاہور سمیت دیگر شہروں میں بیشتر پٹرول پمپس بند ہیں تو کہیں پٹرول زیادہ داموں میں بیچا جارہا ہے۔

راولپنڈی میں پٹرول فراہم کرنے والی نجی کمپنیوں نے سپلائی محدود کردی ہے جب کہ موٹرسائیکل میں صرف 200 اور 1000 سی سی گاڑیوں میں صرف ایک ہزار روپے تک فیول ڈالا جارہا ہے، 1000 سی سی سے زائد گاڑی رکھنے والے افراد صرف 3 ہزار روپے تک فیول لے سکتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے ایکسپریس سے گفتگو میں کہا کہ اسلام آباد میں پی ایس او کے تمام پٹرول پمپس پر پٹرول کی کوئی کمی نہیں تاہم پی ایس او کے علاوہ دیگر کمپنیوں کے پمپس پر پٹرول کم ہے، اوگرا اور پٹرول پمپس سے بات چیت جاری ہے، اگلے 2 دن میں پٹرول کی ترسیل مکمل ہوگی۔

سوات میں بھی پٹرول کی قلت سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، انتظامیہ ریٹ اور پٹرول کے قلت کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے جس کے باعث بعض علاقوں میں پٹرول مہنگے داموں میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب پٹرول کی عدم دستیابی پر پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس قیصر رشید نے نوٹس لیتے ہوئے پٹرول مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close