ڈھائی ماہ سے بند پبلک پارکس عوام کے لیے کھول دیئے گئے
جڑاوں شہروں میں ہفتہ وار سمارٹ لاک ڈاؤن بھی جاری یے
راولپنڈی: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے پنجاب بھر میں ڈھائی ماہ سے بند پبلک پارکس عوام کے لیے کھول دیئے گئے۔
پنجاب حکومت نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام یقینی بنانے کے لیے لاک ڈاؤن کے ساتھ ہی پارک بند کردیئے تھے جنہیں تقریباً ڈھائی ماہ بعد آج سے عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے تاہم پارکس کے اندر بچوں کے پلے ایئریاز مستقل بند رکھے گئے ہیں۔
راولپنڈی میں اقبال پارک، راول روڈ پارک ،ڈھوک منشی پارک سمیت لیڈیز پارک وغیرہ بھی کھل چکے ہیں اور پی ایچ اے کی جانب سے پارکس انتظامیہ کو کورونا پھیلاؤ کی روک تھام یقینی بنانے کے لیے پارک میں داخل ہونے والوں کو ٹمریچر گنز سے اسکریننگ کرکے داخلے کی اجازت دینے کی ہدایت کی ہے۔
چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ پارکس عوام کی سہولت کے لیے کھولے ہیں تاہم پارکس میں آنے والے تمام شہریوں کو کر رونا تناظر میں ایس او پی پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا جڑاوں شہروں میں ہفتہ وار سمارٹ لاک ڈاؤن بھی جاری یے شاپنگ مالز بازار کھلے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کررونا ایس او پیز کی پابندی یقینی بنانے کے لیے متحرک یے۔