پی آئی اے کا یورپی ایوی ایشن سیفٹی کے فیصلے کیخلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ
برسلز : پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے یورپی ایوی ایشن سیفٹی کے فیصلے کے خلاف اپیل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پروازوں پر 6 ماہ پابندی کے معاملے پر پی آئی اے نے یورپی ایوی ایشن سیفٹی کے فیصلے کے خلاف اپیل نا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پروازوں پر پابندی یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے جولائی میں عائد کی تھی، پی آئی اے کو پابندی کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا موقع دیا گیا تھا۔
مشتبہ لائسنسز ،ایاسا آڈٹ اعتراضات دور نہ کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی، سی اے اے سیفٹی اینڈ کوالٹی مینجمنٹ سسٹم کے ایاسا فیصلے کا انتظار کیا جائے گا۔
ایاسا اورایاٹاآڈٹ اہلکاروں نےسی اے اے پربھی آڈٹ اعتراضات کر رکھے ہیں، اعتراضات میں پائلٹس کو لائسنسز اجرا کے طریقہ کار، متعلقہ حکام کی اہلیت بھی شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بطور ریگولیٹری طیاروں کے سیفٹی اقدامات، سرٹیفکٹس اجرا پر بھی اعتراضات موجود ہیں، سی اے اے کے بطور ریگولیٹر کلیئرنس کے بغیر اپیل پرفیصلہ خلاف آنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق اپیل مسترد ہونے پر معطلی کے بجائے پروازوں کو بین کئے جانے کا خدشہ ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پی آئی اے یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کیلئے اپیل مناسب وقت پر دائر کرے گی، پی آئی اے نے اپیل سے متعلق تیاری مکمل کررکھی ہے۔