Uncategorizedسندھ

نسلہ ٹاور کو مسمار کرنے سے متعلق کمیٹی قائم کردی گئی

کراچی: کمشنرکراچی اقبال میمن نے نسلہ ٹاورکومسمارکرنےسےمتعلق کمیٹی قائم کردی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے

نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ کمیٹی کمپنیوں کے پروپوزل کی تکنیکی جانچ کرےگی، کمیٹی کےچیئرمین ڈپٹی کمشنرایسٹ ہوں گے جبکہ 8رکنی کمیٹی میں ڈی جی ایس بی سی اے،ایس ایس پی ایسٹ، سینئرڈائریکٹراینٹی انکروچمنٹ،ایف ڈبلیواو بھی شامل ہوں گے۔

کمیٹی تمام پروپوزلز کو جانچ کر سب سے مناسب فرم کی سفارش کرے گی اور نسلہ ٹاورکومسمارکرنے سے متعلق آئندہ کی حکمت عملی بنائے گی۔

یہ بھی پڑ ھیں : وزیراعلیٰ سندھ اسٹریٹ کرائم کے خلاف متحرک

کمشنرکراچی اقبال میمن نے نسلہ ٹاورگرانےسے متعلق اخبارات میں اشتہار شائع کرائے تھے ، جس میں کہا تھا کہ پندرہ منزلہ عمارت کو مسمارکرنے کے لیے کمپنیاں تین دن میں رابطہ کریں۔

اشتہار میں کہا گیا تھا کہ عمارت کو دھماکے سے اڑانے والی تجربہ کار کمپنیوں کو فوقیت دی جائے گی، کمپنیاں 3دن میں سفارشات کمشنر آفس میں جمع کرائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close