Uncategorizedسندھ

کراچی شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 41 فیصد سے تجاوز کرگئی

کراچی: محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 41.06 فیصد ہوگئی، کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7670 ٹیسٹ کئے گئے جب کہ 3149 ٹیسٹ مثبت آئے

ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 5 افراد انتقال کرگئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 11.55 فیصد تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 58 ہزار 943 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 6808 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

یہ بھی پڑ ھیں : کورونا کیسز کی یومیہ شرح میں کمی کا سلسلہ جاری

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 5 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 11.55 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 918 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close