دنیا

جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ 2022 میں کورونا وائرس کے مزید ویرینٹ سامنے آسکتے ہیں

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ اومیکرون ویرینٹ کا مطلب یہ نہیں کہ کورونا کی وبا کا خاتمہ ہورہا ہے

نیوزی لینڈ کو2022 میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹس کے لئے تیاررہنا چاہئیے۔

یہ بھی پڑ ھیں : پاکستانی ہیرو نعیم رشید کو نیوزی لینڈ کے اعلیٰ ترین بہادری ایوارڈسے نوازدیا گیا

وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اومیکرون ویرینٹ کورونا کا آخری ویرینٹ نہیں ہے اس لئے احتیاطی تدابیر اوراقدامات کرنے ہوں گے کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی تقریر کے دوران سیکڑوں افراد نے ویلنگٹن میں پارلیمنٹ کی عمارت کے باہرمظاہرہ کیا اورکورونا پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close