دنیا

جوبائیڈن نے امریکی شہریوں کو فوری طور پر یوکرین چھوڑنے کی ہدایت

واشنگٹن: صدر جوبائیڈن نے روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کے شدت اختیار کرنے پر امریکیوں کو فوری یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کی

امریکی صدرکا کہنا تھا کہ اگر روس یوکرین پر حملہ کرتا ہے تو وہ امریکیوں کو باہر نکالنے کے لیے ریسکیو دستے نہیں بھیجیں گے لہٰذا یوکرین میں موجود امریکی فوری طور پر ملک چھوڑ دیں۔

امریکی صدر نے خطے میں تیزی سے ہونے والی سرگرمیوں سے بھی خبردار کیا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ ہم دنیا کی بڑی افواج میں سے ایک سے نمٹ رہے ہیں، یہ بہت مشکل صورتحال ہے اور چیزیں بہت تیزی سے ہورہی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بھی اپنے شہریوں کو فوری طور پر یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑ ھیں : جوبائیڈن سے زیادہ کسی صدر نے امریکیوں کو مایوس نہیں کیا

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہےکہ روس میں سرحد پر مزید ایک لاکھ سے زائد فوجی تعینات کیے ہیں لیکن اس کے باوجود اس نے یوکرین پر کسی بھی ممکنہ حملے کی منصوبہ بندی سے انکار کیا ہے۔

اس کے علاوہ روس نے پڑوسی ملک بیلاروس کے ساتھ بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں بھی شروع کردی ہیں اور یوکرین نے الزام عائد کیا ہےکہ روس سمندرتک رسائی کو بھی بند کررہا ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ اس کشیدگی میں یورپ نے دہائی کے سب سے زیادہ سکیورٹی بحران کا سامنا کیا۔

گزشتہ ہفتے روس اور یوکرین نے مشرقی یوکرین تنازع پر فرانس اور جرمنی کے حکام کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بعد کسی نتیجے پر نہ پہنچنے کا اعلان کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close