دنیا

امریکا نے روس کو سلامتی کونسل سے نکالنے کے لیئے اقوام متحدہ میں قرار داد پیش کردی

واشنگٹن : روسی اقدام سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی ذمہ داریوں کے منافی ہے۔

امریکا نے روس کو سبق سکھانے کے لیئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے نکالنے کی تیاری کرلی ہے۔

امریکی کانگریس نے روس کو سلامتی کونسل سے نکالنے کے لیئے اقوام متحدہ میں قرار داد پیش کردی۔ قرار داد کو ڈیمو کریٹس اور ری پبلکن اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

قرارداد کے مطابق یوکرین پر روس کا حملہ بین الاقوامی امن کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔ روسی اقدام سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی ذمہ داریوں کے منافی ہے۔

اقوام متحدہ اپنے آرٹیکل 23 میں فوری طور پر ترمیم کرے۔ آرٹیکل 23 میں ترمیم کے بعد روس سلامتی کونسل کا مستقل رکن نہیں رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close