Featuredدنیا

ترکی نے روسی بحریہ کے جنگی جہازوں کو روکنےکا عندیہ دے دیا

 ترکی جنگی جہازوں کے لیے آبنائے باسفورس بند کرسکتا ہے۔

ترکی نے آبنائے باسفورس پر روسی بحریہ کے جنگی جہازوں کو روکنےکا عندیہ دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نےکہا ہےکہ ترکی جنگی جہازوں کے لیے آبنائے باسفورس (Bosphorus strait) بند کرسکتا ہے تاہم روسی جہاز واپس نیول بیس پر جانے کے لیے اس آبی گزرگاہ کا استعمال کرسکتے ہیں۔

ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم ‘مونٹریاکس کنونشن’ پر شفافیت سے عمل کریں گے، اس کنونشن کے تحت ترکی جنگی جہازوں کو آبنائے باسفورس کے استعمال سے روک سکتا ہے۔

ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم سے یوکرین نے درخواست کی ہے کہ روسی جنگی جہازوں کو آبنائے باسفورس سے گزرنے سے روکا جائے تاہم ہم ‘مونٹریاکس کنونشن’ پر عمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ترکی کنونشن کے تحت جنگ میں شریک فریقین کے خلاف اقدامات کرسکتا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close