دنیا
پشاور : جامع مسجد خودکش بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں
شہریوں اور نمازیوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں، پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
افغان طالبان کے ترجمان و افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے پشاور کی مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ سانحہ امامیہ مسجد میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
خواخوږي:
موږ د پاکستان پیښور کې په یوه مسجد کې چاودنه غندو، په ملکي خلکو او عبادت کونکو برید هیڅ توجیه نه لري.
په پیښه کې له ټولو متضررینو سره خپله ژوره خواخوږي ښیو.— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) March 4, 2022
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ شہریوں اور نمازیوں پر حملے کا کوئی جواز نہیں، پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے افسوسناک واقعے میں شہید ہونے والے نمازیوں کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت بھی کیا۔