دنیا
جی سیون ممالک اور یورپی یونین روس کے خلاف مزید پابندیوں پر غور کر رہے ہیں
مغربی ممالک روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں
کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روسی جارحیت کے خلاف مغربی ممالک روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
رومانیہ میں پریس کانفرنس میں کینیڈین وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کینیڈا نے یورپی ممالک کے ساتھ مل کر روس پر بہت اہم اور سخت ترین پابندیاں لگائی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جی سیون ممالک اور یورپی یونین روس کے خلاف مزید پابندیوں پر غور کر رہے ہیں۔
ان پابندیوں کا مقصد روسی معیشت کو سُست کر کے یوکرین پر روس کا مؤقف بدلنا ہے۔