دنیا

شامی فوج میں پہلی بار بریگیڈئر جنرل کے عہدے پر خاتون کو تعینات کردیا گیا

دمشق: شام کی فوجی تاریخ میں پہلی بارخاتون کو بریگیڈئر جنرل کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بریگیڈئر جنرل کے عہدے پر فائز کی جانیوالی خاتون کا نام نبل مدحت بدر نامی ہے اور ان کا تعلق شام کے شہر تارتوس سے ہے جبکہ نبل مدحت پہلی خاتون ہیں جو فوج کے اس اعلیٰ عہدے تک پہنچی ہیں۔شامی فوج میں اس وقت کئی خواتین موجود ہیں جو ملک میں جاری جنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں اور داعش کیخلاف کارروائی کررہی ہیں،صرف ایک شام ہی نہیں بلکہ مشرق وسطیٰ میں داعش کے عفریت سے لڑنے کے لیے صرف مرد ہی نہیں بلکہ بچے اور خواتین بھی میدان میں آچکے ہیں۔

 
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close