دنیا
دہشت گرد گروہ شام میں خودساختہ کیمیائی حملے کر سکتے ہیں، روس
ماسکو: روس نے ایک بار پھر شام میں دہشت گردوں کی جانب سے جعلی کیمیائی حملوں کا ڈھونگ رچائے جانے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ، شام میں کیمیائی حملوں کا ڈھونگ رچا کر امریکی حملوں کا راستہ ہموار کرنا چاہتے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے کیمیائی بم بنانے کا سامان شام کے شہر رقہ سے دیر الزور میں اپنے زیر قبضہ علاقوں میں منتقل کر دیا ہے۔ شام میں سن دو ہزار گیارہ سے دہشت گردی جاری ہے جس کا مقصد اس ملک کی منتخب اور قانونی حکومت کو ختم کرنا ہے۔ امریکہ، سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک، شام میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کی حمایت اور انہیں ہتھیار فراہم کر رہے ہیں۔