Featuredدنیا

عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان

متحدہ عرب امارات کی وزارت افراد قوت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر 30 اپریل 29 رمضان سے 4 مئی تین شوال تک چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں برس عید الفطر دو مئی کو ہوگئی جب کہ چھٹیوں کا آغاز 29 رمضان سے ہوگا تاہم چاند نکلنے کے امکانات 30 رمضان کو ہے۔

ماہرین فلکیات کے پیش کردہ اعداد و شمار کے اعتبار سے اگر چاند 30 تاریخ کو نکلا تو اماراتی شہری عید الفطر پر پانچ روز کی تعطیلات سے لطف اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ ان تعطیلات کا اعلان متحدہ عرب امارات کے وفاقی سرکاری ملازمین کےلیے کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close