دنیا
یوکرین میں جلد از جلد جنگ بندی چاہتے ہیں: اقوام متحدہ
انتونیو گوتیریس نے روس پر یوکرین میں فوج بھیج کر اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کا الزام لگایا
روس کے دورے پر آئے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہا ہے کہ یوکرین میں جلد از جلد جنگ بندی چاہتے ہیں۔
سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات میں کہا کہ وہ موثرمذاکرات اور جلد از جلد جنگ بندی کیلئے طریقے تلاش کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل روس کے صدر پیوٹن سے بھی ملاقات کریں گے۔ انتونیوگوتیریس روس کے بعد 28 اپریل کو یوکرین کا بھی دورہ کرینگے۔
انتونیو گوتیریس نے روس پر یوکرین میں فوج بھیج کر اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کا الزام لگایا اور بار بار جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔