دنیا

مصر میں فوجی چوکی پر خودکش حملے میں 26 اہلکار ہلاک

قاہرہ: مصر میں فوجی چوکی پر خود کش حملے میں اعلیٰ افسر سمیت 26 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے شمالی صوبے سینا میں البرتھ کے گاؤں رفح میں شدت پسندوں نے بارود سے بھری گاڑی سے فوجی چوکی پر حملہ کیا اور شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اعلیٰ افسرسمیت 26  اہلکار ہلاک ہوگئے۔ مصری حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندوں کے حملے میں درجن سے زائد فوجی زخمی بھی ہوئے تاہم حملے کی ذمہ داری  کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ دوسری جانب مصری فوج نے ایک الگ کارروائی میں 40 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close