دنیا
جی 20 اجلاس کے موقع پر جرمن شہر ہیمبرگ میدان جنگ بنا رہا
برلن: جی 20 اجلاس، ہیمبرگ شہر میدان جنگ بنا رہا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں سینکڑوں افراد زخمی ہوئے۔ مظاہروں میں متعدد گاڑیاں نذر آتش ہوئیں جبکہ سینکڑوں سپر سٹورز میں لوٹ مار کی گئی۔ مظاہرین نے پانی کے راستے عالمی رہنماؤں تک پہنچنے کی کوشش بھی کی۔ جھڑپوں میں 160 پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور 70 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ شہر میں 15 ہزار پولیس اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود صورتحال پر قابو پانے کے لیے دوسرے شہروں سے پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا بھرپور استعمال کیا گیا۔ ماحولیاتی تنظیم گریس پیس کے مظاہرین نے پانی کے راستے عالمی رہنماؤں تک پہنچنے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔