دنیا
پاکستان کی پہلی امدادی کھیپ افغانستان پہنچ گئی
مزار شریف: سیلاب متاثرین کیلئے پاکستان کی پہلی امدادی کھیپ افغانستان پہنچ گئی
پاکستان کی جانب سے افغان سیلاب متاثرین کےلیے پہلی امدادی کھیپ افغانستان کے شہر مزار شریف پہنچ گئی۔
افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان کا کہنا ہے کہ مزار شریف ایئرپورٹ پر پاکستانی ناظم الامور سیف اللّٰہ خان نے پاکستانی امداد افغان ڈیزاسٹر مینجمنٹ آرگنائزیشن کے حوالے کی۔
انہوں نے بتایا کہ امدادی کھیپ میں ٹینٹ، خوراک اور ادویات شامل ہیں۔
منصور احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ امدادی اشیاء سے لدا ایک اور سی ون 30 طیارہ آئندہ چند روز میں افغانستان بھیجا جائے گا۔