بچوں کے والدین سے تنگ آکر دنیا کی خوبصورت ترین ٹیچر نے ایسا کام کرنے کا اعلان کردیا کہ ہر طالبعلم حیران رہ گیا
لندن: برطانیہ میں کے ایک چوٹی کے سکول میں ایک لڑکی انگریزی پڑھاتی تھی اور اس کے طلبہ ہمیشہ اے گریڈ میں پاس ہوتے تھے لیکن پھر بھی طلبہ کے والدین کو اس ٹیچر کے متعلق تحفظات تھے۔ اس ٹیچر کے طلبہ کی کامیابی اور ان کے والدین کی پریشانی، دونوں کی وجہ ایک ہی تھی اور وہ ایسی وجہ تھی کہ جان کر آپ ششدر رہ جائیںگے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق وہ وجہ اس ٹیچر کا حسن و جمال تھا۔
26سالہ ماریا ولکس نامی یہ خوبرو ٹیچر لندن کے علاقے ہائی گیٹ کے شیننگ سکول میں پڑھاتی تھی اور باقاعدگی سے اپنی سیلفیاں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی تھی جن میں سے اکثر قابل اعتراض حد تک مختصر لباس میں ہوتی تھیں جس پر والدین کو اعتراض تھا۔ والدین سے تنگ آ کر ماریا نے سکول سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اگلے ہفتے ہونے والے ’مس یونیورس‘ کے مقابلے میں برطانیہ کی نمائندگی کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
ماریا نے ڈیلی میل سے گفتگو کرتے ہوئے مسکراتے ہوئے کہا کہ ”مقابلے میں مجھے لمبی ایڑی والی جوتی میں چلنا ہوتا اور مجھے ایک ہی خوف ہے کہ کہیں میں گر نہ جاﺅں۔ میرے طلبہ ہمیشہ امتیازی نمبروں میں پاس ہوتے تھے۔ مجھے ان پر فخر ہے ۔“اپنے دیدہ زیب ملبوسات کے متعلق اس نے بتایا کہ ”مجھے دیدہ زیب ملبوسات کا بہت شوق ہے۔ میری5وارڈ روب ہیں جو ملبوسات سے بھری ہوئی ہیں۔ کئی لباس ایسے ہیں جن کے ٹیگ بھی ابھی تک میں نے نہیں اتارے۔“