دنیا

جھوٹ میں نے نہیں پاکستانی سیاستدانوں نے بولا، مجھ سے نہیں اپنے قائدین سے جواب طلب کریں: ریمنڈ ڈیوس

واشنگٹن: امریکی کنٹریکٹر ریمنڈ ڈیوس نے حال ہی میں شائع ہونے والی سنسنی خیز آپ بیتی ‘دا کنٹریکٹر’ کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان میں بیشتر لوگ ان کو جھوٹا سمجھتے ہیں لیکن درحقیقیت ان کے اپنے رہنماوں نے غلط بیانی سے کام لیا ہے لیکن ان سے کوئی سوال نہیں کیا جاتا۔پاکستانی عوام مجھ سے سوال پوچھنے کی بجائے اپنے قائدین سے سوال پوچھیں۔

 

بی بی سی کو دئیے گئے انٹرویو میں اپنی آپ بیتی کے دفاع ریمنڈ ڈیوس کا کہنا تھا کہ انہوں نے جو بھی باتیں اپنی کتاب میں لکھیں وہ حقیقت پر مبنی ہیں اگر پاکستانی عوام اس کو سچ نہیں سمجھتی تو وہ ان لوگوں سے پوچھیں جو میرے اس معاملے میں آلہ کار ہیں۔میں یہ سمجھ سکتا ہوں کہ یہ واقعہ پاکستان کی سرزمین پر پیش آیا اور وہاں کے لوگ اس معاملے پر جذباتی ہیں اور میں جانتا ہوں کہ ایک بہت بڑی تعداد مجھے جھوٹا سمجھتی ہے۔ لیکن اہم بات یہ ہے کہ یہ میری کتاب ہے اور میری کہانی ہے اور لوگوں کو چاہیے کہ وہ اس پوری سلسلے کو میری نظر سے بھی دیکھنے کی کوشش کریں اور ملک کے رہنماوں سے ان کے بدلتے ہوئی بیانات کے بارے میں سوالات کریں۔مجھے بڑا دکھ ہے کہ وہ لوگ مجھے جھوٹا قرار دینے کے لیے، اور میرا نام بدنام کرنے کے لیے اس حد تک جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوری 2011 میں ریمنڈ ڈیوس کو لاہور میں دو نوجوانوں کے قتل میں گرفتار کر لیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں شدید تناو¿ پیدا ہو گیا تھا لیکن دو ماہ بعد مارچ میں دیت کے تحت معاملہ نپٹ گیا جس کے بعد ان کی رہائی ممکن ہوئی اور وہ امریکہ روانہ ہو گئے۔اپنی رہائی کے بعد گذشتہ دنوں انہوں نے ایک کتاب لکھ کر نیا پنڈورا باکس کھول دیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close