دنیا

وہ عرب ملک جہاں گرمی اس قدر بڑھ گئی کہ سڑکیں پگھلنے لگیں، گاڑیاں سڑکوں میں دھنسنے لگیں

ریاض: عرب ممالک میں درجہ حرارت عروج کو پہنچ چکا ہے اور ایسے میں گرمی کا کیا سماں ہے اس کا اندازہ آپ اس ویڈیو سے کرسکتے ہیں جس میں ایک ٹرک کے پہیے حرارت کے باعث پگھلتی ہوئی سڑک کے اندر دھنسے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق خطے میں آج کل درجہ حرارت 50 ڈگری سیلسیئس کو چھورہا ہے جس کی وجہ سے کئی سڑکوں پر اسفالٹ کی بالائی سطح نرم اور پگھلتی محسوس ہوتی ہے۔ اس ویڈیو میں دکھائی دینے والے ٹرک کے پچھلے پہیے آدھے سڑک کے اندر دھنسے ہوئے ہیں۔

ویڈیو ریکارڈ کرنے والا شخص عربی زبان میں بتارہا ہے کہ بلند درجہ حرارت کے باعث سڑک کی اوپری سطح نرم پڑجانے کی وجہ سے ٹرک کے پہیے اس کے اندر دھنس گئے ہیں۔ ویڈیو بنانے والے شخص کے مطابق یہ واقعہ سعودی عرب میں ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم کچھ انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں بولنے والے شخص کے لہجے سے محسوس ہوتا ہے کہ اس کا تعلق کویت سے ہے اور غالباً یہ ویڈیو کویت میں بنائی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close