دنیا

اسرائیل اور ایران کی ایک دوسرے کو تباہ کرنیکی دھمکیاں

تہران: اگر اسرائیل نے کوئی غلطی کی تو ایران اسرائیل کوتباہ کردیگا

اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی (آئی اے ای اے)کے بورڈ آف گورنرز ایران کو اس کے جوہری پروگرام کے بارے میں واضح انتباہ جاری کریں گے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں بینیٹ نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز ایران حکومت کو ایک واضح انتباہی سگنل جاری کرے گا اور یہ واضح کرے گا کہ اگر وہ اپنی منحرف جوہری پالیسی پر گامزن رہے تو انہیں بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

دوسری جانب ایران نے اسرائیل کو تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ایرانی بری افواج کے کمانڈر کیومرث حیدری نے اس حوالے سے کہا کہ اگر اسرائیل نے کوئی غلطی کی تو ایران اسرائیل کوتباہ کردیگا۔

حیدری نے کہا کہ دشمن کی طرف سے کی گئی کسی بھی غلطی کے لیے ہم سپریم لیڈر کے حکم سے تل ابیب اور حیفا کا وجود مٹا دیں گے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close