دنیا

پاناما پیپرز کیس کے مرکزی ملزم بری

واشنگٹن : پاناما پیپرز اسکینڈل کے مرکزی ملزم عدالت سے بری

وسطی امریکہ کے ملک پاناما کے ایک جج نے منی لانڈرنگ کیس میں 39 افراد کو بری کر دیا، جن میں وکلا ہرگن موزیک اور رامون فونیسکا بھی شامل ہیں، جو پاناما پیپرز کیس کے مرکزی ملزم تھے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جج بالوئسا مارکینیز موران نے جمعرات کو فیصلہ سنایا کہ استغاثہ یہ ثابت نہیں کرسکا کہ لا فرم موزیک فونسیکا برازیل سے ناجائز فنڈز کو مینیج کرتی ہے یا انہیں چھپانے کی کوشش کرتی ہے۔موزیک اور فونسیکا دونوں کے پاس پاناما کی شہریت ہے۔

موزیک اور فونسیکا کو متعدد ممالک میں اکاؤنٹس بنانے کے الزامات کا سامنا تھا، جو برازیل کی تعمیراتی کمپنی اوڈبریخٹ نے استعمال کیے۔دونوں پر الزام تھا کہ انہوں نے اوڈبریخٹ کے لیے رشوت منتقل کرنے کے لیے آف شور اکاؤنٹس بنا کر منی لانڈرنگ کی۔

فونسیکا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اوڈبریخٹ سے رشوت لینے والے اصل شخص کو چھپانے کیلئے’قربانی کا بکرا‘ بنایا گیا تھا۔پاناما پیپرز میں ایک کروڑ 10 لاکھ خفیہ مالیاتی دستاویزات کا مجموعہ تھا جس میں واضح کیا گیا تھا کہ کس طرح دنیا کے کچھ امیر ترین افراد اپنا پیسہ چھپاتے ہیں۔

یہ ریکارڈ 2016 میں لیک ہوئے تھے اور اس کے اثرات بہت دور تک نظر آئے جس کے نتیجے میں آئس لینڈ کے وزیراعظم مستعفی ہو گئے تھے اور ارجنٹائن اور یوکرین کے رہنماؤں، چینی سیاست دانوں اور روسی صدر ولادی میر پوتن کی بھی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔

انہی پیپرز میں سابق پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے اہل خانہ دولت کے بارے میں بھی انکشاف ہوا تھا جس کے بعد سپریم کورٹ میں کیس چلا اور انہیں 2017 میں نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close