دنیا
امریکا نے داعش افغانستان کے سربراہ کو ہلاک کردیا ہے، پنٹاگون کا دعویٰ
واشنگٹن: پنٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے شمالی افغانستان کے صوبے کنر میں کارروائی کرتے ہوئے داعش افغانستان کے سربراہ کو ہلاک کردیا ہے۔ امریکی وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق فورسز نے داعش خراسان ریجن کے سربراہ ابو صیاد کو افغانستان کے صوبے کنر میں کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کردیا ہے۔ پنٹا گون کی ترجمان ڈانا وائٹ کے مطابق امریکی فورسز کے حملے میں داعش کے دیگر اہم اور سرکردہ دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں جو افغانستان میں بد امنی پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔