دنیا

دبئی لاءفرم نے وزیراعظم کے دبئی میں ملازم ہونے اور تنخواہ لینے کی 100 فیصد تصدیق کردی، خلیج ٹائمز

اسلام آباد: دبئی کی لاء فرم نے کیپیٹل ایف زی ای میں وزیراعظم کی جانب سے ملازمت کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے دوران خصوصی بینچ کو دبئی کی لاء فرم کی جانب سے خصوصی دستاویز فراہم کی گئی۔ دستاویز میں لاء فرم نے تصدیق کی ہے کہ ناصرف وزیراعظم نواز شریف آف شور کمپنی کیپیٹل ایف زی ای میں ملازمت کرتے رہے بلکہ یہ کمپنی شریف خاندان کی ہی ملکیت ہے۔ اخبار خلیج ٹائم کے مطابق، لاء فرم نے مزید بتایا ہے کہ دبئی کے قوانین کے مطابق کسی بھی کمپنی کے ملازم کو بذریعہ بینک تنخواہ دی جاتی ہے اور اس کی تمام تفصیلات حکومت کو فراہم بھی کی جاتی ہیں۔ اگر کسی کمپنی کی جانب سے ملازمین کو بذریعہ بینک تنخواہ نہیں دی جاتی تو اس کیخلاف کارروائی کی جاتی ہے اور وہ کمپنی اپنا وجود برقرار نہیں رکھ سکتی۔
خلیج ٹائم کے مطابق، اس تمام صورتحال میں دیکھا جائے تو کیپیٹل ایف زی ای کئی برس تک قائم رہی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف باقاعدہ اس کمپنی سے تنخواہ وصول کر رہے تھے اور اس کی تفصیلات دبئی کی حکومت کے پاس موجود بھی ہوں گی۔ لاء فرم نے پاناما کیس جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے وزیراعظم کی ملازمت کے معاہدے کے درست ہونے کی بھی تصدیق کر دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close