دنیا

افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا میرا فیصلہ نہیں تھا: امریکی سینٹرل کمانڈ

شکست کا الزام افغانستان میں موجود امریکی کمانڈروں پر لگانا آسان ہے۔

امریکی سینٹ کام (امریکی سینٹرل کمانڈ) کے سابق سربراہ جنرل کنیتھ میکنزی نے امریکی جریدے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا غلطی تھی۔ افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا میرا فیصلہ نہیں تھا۔

جنرل میکنزی نے کہا میری رائے میں امریکی افواج کو افغانستان میں رکنا چاہیے تھا۔ میرا کہنا تھا کہ 2500 امریکی فوجی اہلکاروں کا ایک ساتھ مکمل انخلا ٹھیک نہیں۔ مجھے خدشہ تھا کہ امریکی فوج ہٹے گی تو افغان حکومت گر جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کو ہمارے جانے کا یقین ہوگیا تھا جو ان کی شکست کا سبب بنا۔ جنرل میکنزی کے مطابق اسامہ بن لادن کو پکڑنے کا موقع 02-2001 میں ملا تھا لیکن ہم نےایسا نہیں کیا۔

جنرل میکنزی نے کہا کہ افغانستان میں شکست کی سب سے اہم وجہ دوحہ امن عمل اور دوحہ معاہدے بنے۔ شکست کا الزام افغانستان میں موجود امریکی کمانڈروں پر لگانا آسان ہے۔

سابق سینٹ کام چیف نے کہا کہ درحقیقت افغانستان کی حکومت اور امریکا کی حکومت ناکام ہوئی۔ امریکی افواج کے انخلا پر طالبان نے گزشتہ سال 15 اگست کو افغان دارالحکومت کابل پر قبضہ کرلیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close